2024 تک ایپل دنیا کا سب سے بڑا اسمارٹ فون برانڈ بن جائے گا

کیلیفورنیا: آئی فون 15 کی لانچ میں ابھی دو ہفتے باقی ہیں لیکن اس نئے ماڈل نے ایپل کے 2024 کے ابتداء تک سب سے بڑی اسمارٹ فون کمپنی بننے کی امیدیں آسمانوں تک پہنچا دی ہیں۔تجزیہ کار مِنگ چی کو کے مطابق اس سال سام سنگ کے اسمارٹ فون کی شپ منٹ میں 22 کروٹ یونٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ اگر 2023 کے دوسرے ششماہی میں ایپل کے آرڈرز میں کوئی تبدیلی نہیں آتی تو آئی فون کی شپ منٹ 22 کروڑ سے 22 کروڑ 50 لاکھ تک متوقع ہے جو ایپل کو سب سے بڑا اسمارٹ فون برانڈ بنا دے گا۔ایپل کا آؤٹ لک 2024 کے لیے پُر امید ہے اور 25 کروڑ یونٹ کی فروخت کا ہدف متوقع ہے جبکہ مِنگ چی کو فروخت کی شرح میں سال بہ سال 5 سے 10 فی صد اضافہ بتاتے ہیں۔مِنگ چی کو کےمطابق ایپل کو سپلائی چین مسائل کی وجہ سے آئی فون 15 شپ منٹ میں مزید کمی پر تشویش ہے۔ جبکہ آئی فون 15 پرو میکس کی تاخیر بڑا مسئلہ ثابت ہوسکتی ہے۔تجزیہ کار کے مطابق آئی فون پرو میکس کی وسیع پیمانے پر شپ منٹ اس ہفتے سے شروع ہوجانی چاہیئے اور ساتھ ہی ایپل کو اپنے اپنے ’لیگیسی ماڈلز‘ کی شپ منٹ میں بھی اضافہ کر دینا چاہیئے۔