اینٹی وائرس سافٹ ویئر کے بانی میک ایفی نے خودکشی کرلی

سپین:اینٹی وائرس سافٹ ویئر کے بانی جان میک ایفی نے مبینہ طور پر ہسپانوی جیل میں خودکشی کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ، جان میک ایفی کو ٹیکس چوری کے الزام میں اکتوبر 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا اور بارسلونا کی ایک عدالت نے جان میک ایفی کو امریکہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ جان میک ایفی نے 1987 میں میک ایفی کارپوریشن کی بنیاد رکھی اور پھر میک ایفی کارپوریشن نے اینٹی وائرس کے معاملے میں دنیا بھر میں اپنے لئے ایک نام روشن کیا۔ انئیل نے 2010 میں میک ایفی کارپوریشن خریدی اور میک ایفی کی تمام مصنوعات فروخت کیں۔ اس کا نام تبدیل کرکے انٹیل سکیورٹی رکھ دیاتھا۔

#John McAfee #founder of anti-virus software #Spanish prison #suicide #Barcelona court