ملک بھرمیں ایک بارپھرٹک ٹاک پر پابندی لگادی گئی

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے عالمی سطح پر مشہورلپ سنگنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک کو بند کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی تھی ، جس میں غیر اخلاقی اور غیر اسلامی مواد موجود تھا۔درخواست گزار کے مطابق پی ٹی اے میں شکایت درج کروائی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ملک بھر میں ٹک ٹاک گفتگو پر پابندی عائد کردی۔ سندھ ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 8 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی تھی لیکن بعد میں یہ پابندی ختم کردی۔

#Tik Tok #Sindh High Court #world-famous app #PTA #Pakistan