ٹک ٹاک میں ویڈیوز کا دورانیہ تین منٹ کردیا گیا

کراچی:مدمقابل پلیٹ فارمز سے سبقت لینے کے لیے دنیا بھر میں مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے ویڈیوز کا دورانیہ 3منٹ کردیا ہے جو پہلے دورانیے سے 3گنا زیاد ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزیہ اعلان ٹک ٹاک کی جانب سے کیا گیا ۔ دنیا بھر میں ٹک ٹاک کے صارفین کی تعداد ایک ارب کے قریب پہنچ چکی ہے جن میں سے دس کروڑ صرف امریکہ میں ہیں۔پروڈکٹ منیجرٹک ٹاک ڈریوکرچوف نے بتایاکہ طویل ویڈیوز کے ذریعے ٹک ٹاکرز کو اس پلیٹ فارم پر بہتر مواد بنانے کا موقع ملے گا۔ڈریوکرچوف نے کہاکہ پہلے دورانیہ کم تھا لیکن اب صارفین طویل دورانیے کی ویڈیوز بنا سکیں گے ۔

#Tik Tok #videos #world-famous video sharing app #increased the duration of videos to 3 minutes