ٹرمپ کی حامی سوشل میڈیا ایپ لانچ ہوتے ہی ہیک

نیویارک:سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حامی سوشل میڈیا ایپ لانچ ہوتے ہی ہیک ہو گئی جبکہ قلیل وقت ہی میں اس کے صارفین کی تعداد پانچ لاکھ تک پہنچ چکی تھی۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر جیسن ملر کے مطابق گذشتہ روز شروع کی جانے والی ایک سوشل میڈیا سائٹ کو مختصر طور پر ہیک کردیا گیا تھا اور اس سائٹ کو استعمال کرنے کے لئے 5 لاکھ سے زائد افراد نے اندراج کیا ہے۔Getter ٹوئٹر کی طرح کی ایک سوشل پلیٹ فارم ہے جس میں پوسٹس اور ٹرینڈنگ کی آپشنز موجود ہیں اور اسکی کی گوگل اور ایپل اسٹورز پر یہ کہہ کر تشہیر کی جا رہی ہے کہ یہ دنیا کے لوگوں کے لیے ایک غیر جانبدار سوشل نیٹ ورک ہے۔ ملر نے مزید بتایا کہ ہیک کا پتا چلتے ہی اس سوشل پلیٹ فارم کو بند کر دیا گیا جبکہ ہیکرز کچھ ہی صارفین کے نام تبدیل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔

#Former President Donald Trump #social media app #pro-Trump social media app #social platform