ٹک ٹاک نے بھی سٹوری کا فیچرمتعارف کرادیا

لاہور:(لیڈرنیوز)دنیا کی مشہور مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح حال ہی میں ایک محدود 'سٹوری' فیچر متعارف کرایا ہے۔اسٹوری فیچر اس سے قبل انسٹاگرام ، فیس بک ، اسنیپ چیٹ اور واٹس ایپ پر دستیاب ہے ، یہ فیچر حال ہی میں ٹوئٹر نے متعارف کرایا ہے جسے اب مرحلہ وار ختم کر دیا گیا ہے۔ٹک ٹاک کے نئے فیچر کے حوالے سے سوشل میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نوارا نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ اسے ابھی محدود پیمانے پر لانچ کیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک سٹوری پر شیئر کیا گیا مواد 24 گھنٹوں کے اندر خود بخود غائب ہو جاتا ہے۔

#TikTok #leader news #world-famous short video sharing app #Facebook #SnapChat #WhatsApp