مردوں نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں کیا‘ ملیکا شراوت

ممبئی: (لیڈرنیوز)بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شراوت نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مردوں نے نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں کیا ۔ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ ملیکا شراوت نے کہا کہ ان کے خاندان کے افراد ان کی فلموں میں کام کرنے سے خوش نہیں تھے ۔انہوں نے کہا کہ میرے والد ، والدہ اور بھائی میری انڈسٹری میں کام کرنے کے خلاف تھے۔ مجھے اپنے خاندان کی طرف سے بہت زیادہ مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ میں بہت بھولی تھی میں نے ان سے کہا تھا کہ میں گھر سے بھاگ کر اداکارہ بنوں گی اور پھر میں نے ایسا ہی کیا۔

#Mallika Sherawat #she was harassed not by men but by women