2 ارب سال پہلے چاند پر آتش فشاں سے لاوا ابل رہا تھا‘نئی تحقیق

بیجنگ:(لیڈرنیوز)سائنسدانوں کی ایک عالمی ٹیم نے ایک نئی تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ 2 ارب سال پہلے چاند پر آتش فشاں سے لاوا ابل رہا تھا اور اس کی سطح پر پھیل رہا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دریافت گزشتہ سال دسمبر میں چینی خلائی مشن "چانگ ای 5" کی جانب سے چاند سے لائی گئی چٹانوں اور مٹی کے تفصیلی تجزیے سے کی گئی ہے۔ اس جگہ سے جمع کیا گیا جہاں آتش فشاں اربوں سال پہلے موجود تھے۔ نمونوں کا وزن تقریبا دو کلو گرام ہے اور یہ چین کی ملکیت ہیں ، حالانکہ ان میں سے کچھ عالمی تحقیق کے لیے فراہم کیے گئے تھے۔نمونے واضح طور پر آتش فشاں کے آثار دکھاتے ہیں ، لیکن پتھر اور کنکریاں دو ارب سال پرانی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ چاند پر آتش فشاں ہمارے موجودہ تصور سے ڈیڑھ ارب سال بعد فعال تھے۔ اور لاوا نکل رہا تھا۔

#2 billion years ago, lava from volcanoes on the moon #global team of scientists has discovered in a new study #Chang E5