آریان خان کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد کردی گئی

ممبئی:(لیڈر نیوز)بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست ایک بار پھر مسترد کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی سیشن کورٹ نے کروز شپ ڈرگ کیس میں ملزم آریان خان ، ارباز مرچنٹ اور منموہن دھمیچا کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔اطلاعات کے مطابق آریان خان کو ضمانت پر رہا نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سے انہیں مزید کچھ وقت جیل میں گزارنا پڑے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان کے وکیل نے اب ضمانت کے لیے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

#Shah Rukh Khan's son Aryan Khan's bail application was once again rejected #Aryan Khan's lawyer has now decided to approach the Mumbai High Court for bail #cruise ship drug case