سلمان خان اپنی بھانجی کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کیلئے تیار

نئی دہلی:(لیڈرنیوز)معروف بھارتی اداکار سلمان خان اپنی بھانجی علیزے کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کے لیے تیار ہیں۔بھارتی اداکار سلمان خان آئندہ ماہ اپنی بھانجی علیزے کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کے لیے تیار ہیں۔ علیزے جلد ہی ایک رومانوی فلم میں نظر آئیں گی جسے خود سلمان خان پروڈیوس کررہے ہیں۔ سلو میاں خود بھی علیزے کے کیریئر میں دلچسپی رکھتے ہیں اور گزشتہ کئی دنوں سے اپنی بھانجی کو تربیت دے رہے ہیں۔سلمان خان کی بھانجی علیزے کی فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع ہوگی اور امید کی جارہی ہے کہ یہ فلم 2023 میں ریلیز ہوگی۔اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ علیزے سلمان خان کے قریبی دوست سورج کی فلم میں نظر آئیں گی تاہم ایسا نہیں ہوسکا۔

#Salman Khan is all set to introduce his niece Alizee in Bollywood