سعودی اداکارہ عریج عبداللہ اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئیں

قاہرہ:(لیڈرنیوز) سعودی عرب کی نوجوان اداکارہ عریج عبداللہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئیں۔عرب میڈیا کے مطابق 24 سالہ عریج عبداللہ کی لاش اتوار کو قاہرہ میں واقع اس کے فلیٹ سے برآمد ہوئی۔ لاش کی اطلاع اریج کی ملازمہ نے پولیس کو دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں قتل کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ اداکارہ کی لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی موت کو قدرتی قرار دیا گیا ہے۔ طبی ذرائع کے مطابق اداکارہ کو کوسوٹا میں دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہوسکیں۔میت کو سعودی عرب بھیجنے کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

#Saudi actress Areej Abdullah was found dead in her flat in the Egyptian capital Cairo