سام سنگ نے ٹرپل فولڈنگ فونز پر کام شروع کر دیا

سیول، جنوبی کوریا:(لیڈرنیوز)سام سنگ، اوپو اور ہواوے کے فولڈنگ فونز ابھی اتنے عام نہیں ہوئے تھے کہ سام سنگ نے ٹرپل فولڈنگ فونز پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں تینوں اسکرینوں کو کاغذ کے ٹکڑے کی طرح فولڈ کرکے عام سائز کے فون میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔اس فون میں تین الگ الگ اسکرینیں ہوں گی جو کھولنے پر ایک وسیع ڈسپلے دکھائے گی۔ تاہم ایک حصہ اندر اور دوسرا باہر کی طرف فولڈ ہو گا یعنی یہ Z کی شکل اختیار کر لے گا۔فولڈ ہونے کے بعد اس کا سائز عام فون جیسا ہی رہے گا اور جب اسے کھولا جائے گا تو یہ ایک بڑا ٹیبلیٹ بن جائے گا۔ پیٹنٹ کے مطابق بیک پر ایک مکمل ڈسپلے بھی بنایا گیا ہے جبکہ HDMI کنیکٹر بھی موجود ہوگا۔ اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ اسکرین کے پچھلے حصے میں ڈسپلے علامتی یا چوتھی اسکرین ہو گی جو سیلفی لینے میں مدد دے گی۔تاہم ڈیزائن کے مطابق چار ایم پی سیلفی کیمرہ کے ساتھ ساتھ فنگر پرنٹ سینسر کو مرکزی سکرین کے اندر انتہائی خفیہ طریقے سے چھپایا جائے گا۔سام سنگ کے مطابق فولڈنگ فون کے اندر ایک اینٹینا ہوتا ہے جس کی وجہ سے مواصلاتی مسائل پیدا ہوتے ہیں اور یہ اعتراف بہت معنی خیز ہے۔ اس سب کے باوجود سام سنگ اب بھی فولڈنگ اسمارٹ فون میں سب سے آگے ہے۔

#Samsung has started working on triple folding phones