بھارت میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے‘ نصیر الدین شاہ

ممبئی:(لیڈرنیوز)بالی ووڈ کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ بھارت میں مذہبی منافرت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بھڑک اٹھے اور کہا کہ مسلمانوں کے خلاف مہم اسی طرح جاری رہی تو بھارت میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں نصیر الدین شاہ نے کہا کہ مودی حکومت میں مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنایا جا رہا ہے اور ہر شعبے میں ایسا ہو رہا ہے۔نریندر مودی کو ہندوستان میں مسلمان ہونا کیسا لگتا ہے؟ جس کے جواب میں بھارتی اداکار نے کہا کہ مسلمانوں کو پسماندہ اور بے کار بنایا جا رہا ہے۔ مسلمانوں کے خلاف مہم اسی طرح جاری رہی تو ہندوستان میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خونریزی اور نسل کشی پر مکمل خاموشی کے سوال پر نصیر الدین شاہ نے کہا کہ مودی کو کسی کی پرواہ نہیں، مودی ٹویٹر پر نسل کشی کی دھمکیاں دینے والوں کو فالو کرتے ہیں۔

#Naseeruddin Shah #there is a danger of civil war in India #Naseeruddin Shah erupted on the growing trend of religious hatred in India