آئمہ بیگ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیں

کراچی:(لیڈرنیوز)معروف گلوکارہ آئمہ بیگ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیں۔آئمہ بیگ کے کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں کنسرٹ کے دوران ان کا حادثہ پیش آیا تاہم وہ اس حادثے سے بال بال بچ گئیں۔کنسرٹ کے دوران آئمہ بیگ کی پرفارمنس کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئمہ تماشائیوں سے بھرے ہال میں گا رہی تھی کہ اچانک سٹیج پر ان کے سامنے سے ایک تیز شعلہ نکلا۔آگ کا یہ شعلہ گلوکارہ کے اس قدر قریب تھا کہ ذرا سی لاپرواہی بھی ان کے چہرے کو جھلس سکتی تھی۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں آئمہ بیگ کو کچھ نہیں ہوا۔ شعلے دیکھ کر گلوکار خوفزدہ ہو گئے اور گانا چھوڑ کر پیچھے ہٹ گئے۔

#Leading singer Aima Baig narrowly escaped a horrific accident