سُپر اسٹار ہمایوں سعید کی ٹک ٹاک پر انٹری

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے بھی ٹک ٹاک پر آفیشل اکاؤنٹ بنا لیا۔بن روئے ، دل لگی اور میرے پاس تم ہو  جیسے انتہائی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار ہمایوں سعید  اپنے تصدیق شدہ اکاؤٹ کے ذریعے ٹک ٹاک  کا  حصہ بن گئے ہیں۔اداکارہ کے ٹک ٹاک پر انٹری دیتے ہی اُن کے فالوورز کی تعداد نہایت تیزی سے 50,000سے زائدہو گئی   اور ان کے مداحوں میں  خوشی کی لہر دوڑ اُٹھی ہے۔پچاس سالہ اداکار و پروڈیوسر نے  اس حوالے سےاپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ”بلاشبہ ٹک ٹاک پاکستان میں انتہائی مقبول پلیٹ فارم ہے اورمجھے اس پلیٹ فارم کی جو بات بہت پسند ہے وہ یہ کہ اس پلیٹ فارم نے پورے ملک کو تفریح کے بندھن کے ذریعے یکجا کر دیا ہے‘‘۔اداکاروپروڈسر نے مزید کہا کہ”میں نے اس پلیٹ فارم پر جو تخلیق کے جو مظاہرے دیکھے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں اور تفریح کا ایک نہ ختم ہونے والا ذریعہ ہیں۔میں خود کو اس پلیٹ فارم پر آنے  اور ذمہ دارانہ مواد تخلیق کرنے نہیں روک سکا‘‘۔ہمایوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر  مختلف ریکارڈنگ سیٹس سے پانچ ویڈیوز پوسٹس کی ہیں جن پر 2.5ملین ویوز اور لائیکس کی تعداد 190,000سے زیادہ ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ  حال ہی میں ہمایوں سعید  اور مہوش حیات کی نئی فلم ’لندن  نہیں جاؤں گا‘ ریلیز ہوئی جس نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں خوب بزنس کیا ہے۔