پربھاس سے شادی،کریتی سینن نے خاموشی توڑ دی

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ کریتی سینن نے باہوبلی اسٹار پربھاس سے تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔کریتی سینن نے انسٹاگرام پر اسٹوری پر ساتھی اداکار پربھاس سے تعلقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بےبنیاد قرار دے دیا۔اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ان کے کو اسٹار ورون دھون ریئلٹی شو میں کچھ زیادہ ہی جذباتی ہو گئے تھے اور ان کا کیا ہوا مذاق افواہوں کا سبب بن گیا۔انہوں نے لکھا ’’نہ یہ پیار ہے‘‘ اور ’’نہ ہی پی آر‘‘ ہمارا ’’بھیڑیا‘‘ ریئلٹی شو پر کچھ زیادہ ہی جذباتی ہو گیا تھا۔کریتی نے لکھا کہ اس سے پہلے کہ کوئی پورٹل میری شادی کی تاریخ کا اعلان کر دے میں خود بتا دیتی ہوں کہ یہ افواہیں بے بنیاد ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کریتی سینن اور ورون دھون بھارتی ریئلٹی شو کا حصہ بنے تھے جہاں ورون دھون نے کریتی اور پربھاس کے تعلقات کی طرف اشارہ کیا تھا۔