پنجاب حکومت نے گندم کے معاملے پرنئی حکمت عملی طےکرلی

پنجاب حکومت نےگندم کے معاملے پرنئی حکمت عملی طےکرلی۔ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق حکومت کے پاس اگلے سیزن تک 23 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے، کسانوں کے پاس جو گندم ہے، بارشوں کی وجہ سےاس میں نمی ہے، نمی والی گندم حکومت کے لیےاسٹور کرنا ممکن نہیں۔ ذرائع کے مطابق کسانوں کو فی من سبسڈی دینےکےفیصلے پر غور شروع کردیا، حکومتی پالیسی پر پورا ا ترنےوالےکسانوں کو400 سے600 روپےفی من سبسڈی دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق حکومت نے بین الصوبائی نقل و حمل سےبھی پابندی اٹھالی ہے جس سے متعلق باقاعدہ اعلان جلد ہوگا۔