محمد عامر نے بابراعظم کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی

ایک دوسرے سے ان بن کی خبروں کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے ساتھ اپنے تعلقات پر پہلی بار لب کشائی کی ہے۔مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں فاسٹ باؤلر محمد عامر سے بابر اعظم کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم میرا سابق منگیتر نہیں کہ میں اسے رشتہ ختم ہونے کے بعد پسند ہی نہ کروں۔محمد عامر نے اعتراف کیا کہ کپتان بابر اعظم میرے جونیئر تھے اور انھوں نے ہمیشہ مجھے احترام دیا اور عزت کی۔ ہمارے درمیان کبھی کوئی مسئلہ نہیں تھا۔جب  اُس بیان کے بارے میں پوچھا گیا کہ جس میں انھوں نے بابر اعظم کو اوسط درجے کا کھلاڑی کہا تھا اور ’’ٹیل اینڈر‘‘ میں شمار کیا تھا تو محمد عامر نے کہا کہ میں نے ایسا نہیں کہا تھا۔محمد عامر نے وضاحت دیتے ہوئے مزید کہا کہ میرے نزدیک بابر اعظم  ٹیسٹ اور ون ڈے میں ایک عظیم بلے باز ہے البتہ ٹی ٹوئنٹی میں انھیں اتنا خطرناک نہیں سمجھتا۔اس موقع پر محمد عامر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بابر میرا سابق منگیتر نہیں ہے کہ میں اسے پسند نہ کروں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران محمد عامر نے ایک بیان نے کرکٹ کی دنیا میں ایک نئی بحث چھیڑ دی تھی۔ محمد عامر نے بابر اعظم کو اوسط درجے اور ٹیل اینڈر قرار دیدیا تھا۔