موٹرسائیکل رکشے پر خاتون سے نازیباحرکت‘4ملزمان کی شناخت

لاہور:(لیڈر نیوز) موٹرسائیکل رکشے پر خاتون کے ساتھ ناروا سلوک کے معاملے میں چار ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے۔کیمپ جیل میں متاثرہ خاتون نے چار رکشے میں سوار ملزمان کی شناخت کی۔ خاتون نے عثمان ، عرفان ، عبدالرحمان اور ساجد کی شناخت کی۔ 14 اگست کو چاروں ملزمان نے چنگ چی رکشے پر ایک خاتون کو ہراساں کیا اور ان کی توہین کی۔متاثرہ خاتون کے مطابق چاروں لڑکوں نے رکشے کا پیچھا کیا اور اس پر فحش کلمات کہے۔ خاتون کے مطابق ملزم فحش کلمات کہتا رہا۔ اس دوران ملزم ساجد نے چلتی رکشہ پر گندی حرکت کی اور وہاں سے بھاگ گیا۔ شناخت پریڈ کی رپورٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کی جائے گی جس کے بعد ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے لیے طلب کیا جائے گا۔

# Four accused have been identified in the case of indecent behavior of a woman on a motorcycle rickshaw #leadernwes