مظفر گڑھ: 2 خواتین اور بچے پر تیزاب پھینک دیا گیا

مظفر گڑھ کے علاقے جتوئی میں 2 خواتین اور 1 بچے پر مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا گیا۔مظفر گڑھ پولیس کے مطابق ماں، بیٹی اور ڈیڑھ سالہ نواسے پر گھر کے صحن میں تیزاب پھینکا گیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ تیزاب گردی کا یہ واقعہ موضع جھلاریں میں پیش آیا، واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔متاثرہ خاتون نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ ملزم کو شک تھا کہ اس کی دکان کو میرے بیٹے نے آگ لگائی تھی۔متاثرہ خاتون کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم نے بیٹے سے رنجش پر ہم تینوں پر تیزاب پھینکا ہے۔