ماں سے ملنے کیلئے آنیوالے بچوں پر سوتیلے باپ کا تشدد

 لاہور: لاہور؛ صوبائی دارالحکومت میں ماں سے ملنے کے لیے آنے والے بچوں پر سوتیلے باپ کا بہیمانہ تشدد ، ڈنڈوں سے پیٹا، جسم پر بلیڈ سے کٹ لگا دیے۔لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں اپنی والدہ سے ملنے کے لیے آنے والے بچوں پر سوتیلے باپ نے غیر انسانی تشددکرتے ہوئے ان پر ڈنڈے برسا دیے اور جسم پر تیز دھار آلے سے کٹ بھی لگائے۔ اہل علاقہ نے بچوں کی چیخ و پکار سن کر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس کے مطابق 8 سالہ حسنین اور 6 سالہ دعا کے والدین میں طلاق ہو چکی ہے۔ دونوں بہن بھائی اپنے حقیقی والد اویس کے پاس اسلام آباد میں رہتے ہیں اور اپنی حقیقی والدہ سے  ملنے لاہور آئے ہوئے تھے۔ اس دوران سوتیلے باپ نے انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے ملزم سرفراز کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ ایس پی صدر نے کہا ہے کہ کمسن بچوں پر تشدد کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔