پشاور‘بھائی نے غیرت کے نام پر بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا

پشاور:(لیڈر نیوز) داو¿د زئی میں بھائی نے غیرت کے نام پر بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا۔میڈیا کے مطابق صفی اللہ ولد خان شاہ نامی شخص اپنے بڑے بھائی اسرار علی شاہ اور اس کی بیوی مسمات شہناز کو پشاور کے مضافات میں داو¿د زئی کے علاقے میں قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔تھانہ داﺅد زئی نے مقتول کے دوسرے بھائی عبید اللہ شاہ ولد خان شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ صفی اللہ کو اپنی بھابھی کے کردار پر شک تھا۔ اس حوالے سے انہوں نے مقتول بھائی اسرار علی شاہ سے کئی بار بات کی۔ ملزمان نے دونوں کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

#brother killed brother and sister-in-law in the name of honor #leadernews #Safiullah son of Khan Shah managed to escape