مدرسہ کے طالبعلم سے بدفعلی کاکیس‘ عدالت میں چالان جمع

لاہور:(لیڈرنیوز) پولیس نے طالبعلم سے بدفعلیکیس میں عدالت میں چالان جمع کرا دیا۔مدرسے کے طالب علم سے بدفعلیکے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم عزیز الرحمان کا چالان عدالت میں جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے مدرسے کے طالبعلم کے ساتھ بدفعلیکی۔ ویڈیو فرانزک رپورٹ کے مطابق ملزم بچے کو امتحان میں پاس کرنے کا لالچ دے کر اس سے بدفعلی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔پولیس کی جانب سے عدالت میں دائر چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم عزیز الرحمان کے خلاف 22 گواہوں کے نام لیے گئے ہیں جبکہ متاثرہ مدعی نے وائرل ویڈیو کے ذریعے کارروائی کی درخواست کی ہے۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان کی سماعت کے لیے 20 ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

#police have submitted the challan of the accused Aziz-ur-Rehman in the court