جبرنہیں کرینگے‘ ٹیکس سب کو دینا پڑے گا‘شوکت ترین

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)شوکت ترین نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ہر ممکن حل فراہم کرنا وزیراعظم عمران خان کا وڑن ہے۔ درمیانے درجے کی صنعتوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ٹیکس کے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی، ٹیکس دہندگان کو کوئی تنگ نہیں کرے گا، لیکن ٹیکس سب کو دینا ہے، بھول جائیں کہ ٹیکس نہیں دیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر کے لوگوں کو کاروبار کرنے کے لیے پیسے دیں گے، آئندہ دو سال میں آئی ٹی، درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے پیسے دیں گے۔شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان ساٹھ کی دہائی میں چوتھی بڑی معاشی طاقت تھا، معاشی طاقت کو واپس لانا ہوگا اور عالمی اداروں پر انحصار ختم کرنا ہوگا، ہم ٹیکس نہیں دیں گے تو ترقی کیسے ہوگی۔ ٹیکس ہر صورت میں ادا کرنا ہوگا، ایف بی آر کی جانب سے ہراساں کرنے کا مکمل خاتمہ کیا جا رہا ہے، عوام کی زندگیاں ایف بی آر سے دور کی جائیں گی، ایف بی آر کے بجائے تھرڈ پارٹی آڈٹ کیا جائے گا، لوگوں کی آمدنی سے تمام متعلقہ معلومات حاصل کر لی گئی ہیں۔

#providing every possible solution to the youth is the vision of Prime Minister Imran Khan #Shaukat Tareen