روپے کی بے قدری نہ رکی، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ 12 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر 1 روپیہ 12 پیسے اضافے کے ساتھ 263 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔پیر کے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 94 پیسے سستا ہو کر 261 روپے 88 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 262 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔