یوٹیلیٹی سٹورز سے بھی خریداری ناممکن، متعدد اشیاء مہنگی

یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز نے اپنے اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر دودھ، چائے، کریم اور جوسز کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے تحت ایک لٹر دودھ یکمشت 30 روپے تک مہنگا ہو کر پیک 217 سے بڑھ کر 237 روپے تک ہوگیا، 900 گرام چائے 250 روپے تک مہنگی ہوئی جس کے بعد 900 گرام چائے کا پیک 1490 روپے سے بڑھ کر 1740 روپے پر آ گیا۔200 گرام کریم کی قیمت میں 20 روپے اضافہ دیکھا گیا ہے، ایک ہزار ایم ایل جوس کی قیمت بھی 10 روپے بڑھی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔