روپے کی قدر میں دوبارہ کمی، سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی

امریکی کرنسی کے مقابلے میں روپے کی قدر دوبارہ کم ہونے لگی۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 49 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی 271 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 274 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، 278 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 188 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔