کراچی ‘پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹرسے زیادتی‘ملزم گرفتار

کراچی:(لیڈرنیوز)کراچی کے علاقے فریئر میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کراتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق بلوچستان کے سیاسی طور پر بااثر خاندان سے ہے۔ کہ 14 اور 15 نومبر کی درمیانی شب اس کا دوست یاسر شاہ اسے اپنی ریوو کار میں چوہدری خلیق الزماں روڈ پر واقع فلیٹ پر اپنے گھر لے گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر زیادتی کی۔ وہ گاڑی نامعلوم سڑک پر پھینک کر فرار ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق ایف آئی آر کے بعد ملزم یاسر شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ زیادتی کاشکار پاکستانی نژاد امریکی اور پیشے سے ڈاکٹر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق بلوچستان کے ایک سیاستدان‘ایک بااثر خاندان سے ہے۔ 

#Pakistani-American doctor was raped in Frere area of ​​Karachi