بجلی فی یونٹ4روپے75پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)سی پی پی اے کی بجلی4 روپے75 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست‘اکتوبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں درخواست پرنیپرامیں سماعت ہوئی‘نیپراحکام کے مطابق اکتوبرسے فرنس آئل سے10 فیصدزیادہ بجلی پیداکی گئی،مہنگے فرنس آئل،عالمی سطح پرقیمتیں بڑھنے سے مہنگی بجلی پیداہوئی،5.2 ارب روپے کی گزشتہ ایڈجسٹمنٹ بھی مانگی گئی ہے،میرٹ آرڈرکی خلاف ورزی سے ایک ارب77 کروڑروپے سے زائدکابوجھ پڑا،ایل این جی کی قلت سے ایک ارب69 کروڑسے زائدکابوجھ پڑا،کوئلے سے25 فیصد کے بجائے15فیصدبجلی پیداکی گئی،چائنہ حب کاایک یونٹ6 ماہ سے بندہے،گزشتہ سال کی نسبت بجلی کی طلب 18 فیصدسے زائدتھی،قوم یہ پوچھنے کاحق نہیں رکھتی کہ سستے پلانٹس کیوں نہیں لگائے جارہے؟چیئرمین نیپرا نے کہا کہ جتنی زیادہ لوڈشیڈنگ کریں گے اتنی بجلی مہنگی ہوگی،ایل این جی کی طلب ورسدکامعاملہ حل کرانے کیلئے پیشرفت چل رہی ہے،نیپرانے سماعت کے بعدفیصلہ محفوظ کرلیا۔نیپرااتھارٹی اعدادوشمارکاجائزہ لینے کے بعدفیصلہ جاری کریگی‘فیصلے کااطلاق لائف لائن،کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا‘صارفین کوآئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرناہوں گی۔

#Pakistan #Electricity is likely to be expensive at Rs 4.75 per unit