حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا‘پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹراضافہ ‘ پٹرول کی نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے فی لٹرہوگئی،‘ہائی اسپیڈڈیزل، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹراضافہ‘لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے فی لٹر اضافہ کردیاگیا‘وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔