کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود ساڑھے 11.5 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کردی۔مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس اضافے کا فیصلہ کیا جبکہ سٹیٹ بینک نے 14 ستمبر کو شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھی تھی۔گورنر سٹیٹ بینک کے مطابق ایران امریکا جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ خام تیل 100 ڈالر فی بیرل رہنے سے مہنگائی پر دباؤ بڑھا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے 10 میں سے 9 اراکین نے شرح سود بڑھانے کے حق میں ووٹ دیا۔گورنر نے بتایا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک مہنگائی تقریباً 7 فیصد رہنے کی توقع تھی، تاہم موج مزید پڑھیں


