پنجاب کی جیلوں کیلئے عملے کی بھرتی، خوش آئند

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں جیل نظام میں اصلاحات کے لئے عملہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس ضمن میںان کی خصوصی ہدایت پر 4 ہزار 930 جیل وارڈنز کی بھرتی کے پہلے مرحلے میں جیل عملے کی ایک ہزار 37 اسامیوں پر بھرتیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جیلوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خالی اسامیاں پ±ر کرنے کی بھی ہدایت کی۔اس کے علاوہ جیل ملازمین کے سروس اسٹرکچر کو بہتر بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کی طرف سے جیل عملہ میں اضافہ اور نئی بھرتیاں بہت خوش آئند اقدام ہے۔ اس سے ایک طرف بے روزگاری کم کرنے میں مدد ملے گی تو دوسری طرف جیل میں قیدیوں کی اچھی طرح سے دیکھ بھال اور تربیت ہو سکے گی۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر حال ہی میں محکمہ جیل خانہ جات میں 44 ماہر نفسیات کی بھرتی مکمل کی گئی ہے اس کے علاوہ قیدیوں کو معیاری کھانا فراہم کرنے کیلئے درکار بجٹ کی فراہمی یقینی بنانے کا وعدہ بھی کیا۔ان کا کہنا ہے کہ قیدیوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کے خاتمے کیلئے قابل عمل سفارشات مرتب کی جا ئیں گی۔ جیلوں میں کیبل نیٹ ورکنگ جلد مکمل کی جائےگی جس سے قیدی پی ٹی وی نیوز،پی ٹی وی ہوم اورانٹرٹینمنٹ چینل دیکھ سکیں گے۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ قیدی فون پر دوران کال کوڈ دبا کر اپنی شکایت کا اندراج کرا سکتے ہیں۔ قیدیوں کی 489 شکایات پر کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ جیلوں کی ویڈیو مانیٹرنگ سے خلاف ضابطہ عمل پر 705انکوائریاں کی گئیں۔ یہ خوش آئند اقدام ہے کہ پنجاب کی 21جیلوں میں پی ایم آئی ایس رائج کردیاگیا ہے جبکہ 22جیلوں میں جلد پی آئی ایم ایس رائج کردیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کے دورے کے بعد ملتان جیل میں خراب پنکھے تبدیل کردیئے گئے ہیں۔ واٹر کولر نصب،واش روم اورکچن کی تعمیر ومرمت بھی کردی گئی۔ ڈیرہ غازی خان جیل میں وزیراعلیٰ کی ہدایت پرپنکھے اورایگزاسٹ نصب کردیئے گئے اور 85ٹوائلٹ کی تعمیر ومرمت کی گئی ہے۔ اسی طرح سیالکوٹ جیل میں وزیراعلیٰ کے دورے کے بعد 100پنکھے لگا دیئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے زیر صدارت اجلاس میں بورڈ آف ریونیو میں جاری اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ صوبہ بھر میں دیہی مرکز مال کی تعداد 1052 تک بڑھا دی گئی ہے جبکہ رواں مالی برس دیہی مرکز مال کی تعداد 8 ہزار تک بڑھا دی جائے گی۔ دیہی مرکز مال کی تعداد بڑھنے سے شہریوں کو ان کی دہلیز پر اراضی ریکارڈ تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔ سٹیمپ پیپرز کا کاروبار کرنے والوں کیلئے سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیئے گئے ہیں۔انہوں نے ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ سروس کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وراثتی سرٹیفکیٹ کا بھی دیہی مرکز مال سے جلد اجراءکیا جائے گا۔ نمبرداری سسٹم کو نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے فعال کیا جائے گااور جلد ہی نمبر دار کنونشن کا انعقاد بھی کیا جائےگا۔ بورڈ آف ریونیو کے عملے کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی یونٹ قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ مانیٹرنگ یونٹ اضلاع اور تحصیلوں میں جا کر عملے کی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔ ریونیو امور اور اراضی ریکارڈ کے حوالے سے عوام کیلئے مزید آسانیاں پیدا کی جائیں۔ بعض اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کے آفس سے متعلقہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور شہریوں کے مسائل کم از کم ٹائم لائن کے ساتھ حل کئے جائیں۔بلا جواز تاخیر کا سبب بننے والے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔ آن لائن ریونیو کیس مینجمنٹ سسٹم کے تحت زیرالتوا کیسوں کی تعداد صرف 43 ہزار رہ گئی ہے اور پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 18 لاکھ خسرے ڈیجیٹلائزڈ کر دیئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کاٹیج بزنس ہاو¿سنگ کونسیپٹ متعارف کرایا جائے گا۔ کاٹیج بزنس ہاو¿سنگ کے تحت ایک ہی جگہ پر کام اور رہائش میسر ہوگی۔ خواتین کو خود روزگار کے مواقع اور ہائش بھی ملے گی۔ قائداعظم بزنس پارک کو ماڈل سپیشل اکنامک زون کے طور پر ڈویلپ کیا جا رہا ہے اور قائداعظم بزنس پارک میں بجلی، پانی اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ قائداعظم بزنس پارک کو موٹروے سے منسلک کرنے کیلئے انٹرچینج کی تعمیر کیلئے ایم او یو سائن ہو چکا ہے۔ جنوبی پنجاب میں صنعتی ترقی کے پوٹینشل کو پوری طرح استعمال کیا جائے گا۔ پسماندہ علاقوں میں صنعت و تجارت کے فروغ سے ترقی کا انقلاب لانا چاہتے ہیں اور روز گار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے صنعتیں قائم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کے مثالی اقدامات کو جنوبی پنجاب کے شہریوں کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا خصوصی تحفہ قرار دیاجارہاہے جس سے جنوبی پنجاب ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔ پنجاب حکومت نے تاجر اور صنعتکار برادری کیلئے بزنس فرینڈلی ماحول فراہم کیا ہے۔پنجاب میں بزنس فرینڈلی ماحول پیدا ہونے سے ایکسپورٹ میں اضافہ ہورہاہے۔بزنس کمیونٹی حکومت پنجاب کے کورونا ریلیف پیکیج اور دیگر اقتصادی اقدامات کو سراہتی ہے۔ صنعت و تجارت کے فروغ کے لئے بزدار حکومت کا ویژن اور کاوشیں لائق تحسین ہے۔ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں سوشل سیکٹر کی ترقی کیلئے تاجروں کو بھی چاہیے کہ حکومت سے بھرپور تعاون کریں ۔تاجر برادری کوہ سلیمان میں بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں ہیلتھ اور ایجوکیشن کے منصوبوں میں بھی معاونت کرے۔