عشرہ رحمت اللعالمین نہایت تزک واحتشام سے منانے کا

ہمارے محترم وزیر ثقافت میاں خیال احمد کاسترو کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کے وژن کے مطابق محکمہ ثقافت صوبہ بھر میں اعلی اقدار کے فروغ کو ممکن بنا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر عشرہ رحمت اللعالمین کو نہایت تزک و احتشام سے منایا جائے گا۔اس موقع پر الحمراءکا مقابلہ خطاطی بعنوان”اسم محمد “منعقد کرنا انتہائی قابل ستائش اقدام ہے۔ ہمارے وزیر ثقافت میاں خیال احمد کاسترو جوانتہائی مستعد ، فعال اور سرگرم سیاستدان ہیں، نے پنجاب کی ثقافت کے فروغ کےلئے بہت کام کیا ہے۔ اب وہ الحمراءکے ذریعے اسلامی ثقافت کو دنیا بھر میں روشناس کروا رہے ہیں۔یہ بات بھی درست ہے کہ اسلامی ثقافت ہماری پہچان ہے اور وزیر محترم اس پہچان کوپورے عالم میں پھیلانے کےلئے تگ و دو کر رہے ہیں۔ وزیرثقافت محترم خیال احمد کاستروصاحب نے صوبے بھرکے آرٹسٹوں کی فلاح و بہبود کا ہمیشہ خیال رکھا ہے۔ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں الحمراء،محکمہ اطلاعات و ثقافت کے شانہ بشانہ کام کر کے اپنے آرٹسٹوں کی عزت و وقار میں اضافہ کا باعث بن رہاہے۔الحمراءکی آن لائن ثقافتی سرگرمیوں پر انہوں نے اطمینا ن کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کورونامیں الحمراءکا جدید تقاضے اختیار کرنا قابل تقلید کاوش ہے۔محکمہ ثقافت کے تمام شعبوں کو نئے ڈھنگ اپنانا ہونگے۔ الحمراءکے آن لائن سلسلے فنکار ہمارے،کچھ یادیںکچھ باتیں،روشن ستارے عوام میں بے پناہ مقبولیت کا باعث ہیں۔ وزارت ثقافت ،الحمراءاور محکمہ اوقاف کے تعاون سے ہفتہ شان رحمت اللعالمین منانے کا پروگرام نہایت احسن اقدام ہے۔ عوام میں اسلامی ثقافت عام کرنے اور رسول اللہ ﷺ کی سیرت کو ایسے اداروں کے ذریعے ہر شخص تک پہنچانے کا کا م پنجاب حکومت کی بہترین کاوش ہے۔ ان پروگراموں میں عوام کی شرکت یقینی بنانے کےلئے بھی اقدامات کئے جانے چاہیئں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی کمیٹی برائے ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکولوں اور کالجوں میں ضلعی،ڈویژنل و صوبائی سطح پرحسن قرات اور نعت خوانی کے مقابلے منعقد کرائے جائیں گے۔ جبکہ 8 ربیع الاول کو بادشاہی مسجد میں سیرت کانفرنس ہوگی۔ محکمہ اطلاعات وثقافت کے تحت الحمراءآرٹ گیلری میں اسلامی خطاطی کی نمائش ہوگی ۔ اس کے علاوہ عالمی علماءو مشائخ کانفرنس، صوبائی مقابلہ کتب سیرت، محفل سماع اور قومی نعتیہ مشاعرہ بھی تقریبات کا حصہ ہیں۔ نبی کریم سے ہر مسلمان کی بے حد جذباتی وابستگی ہے۔ اللہ کے نبی سے محبت اور ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے اور ہر مسلمان اس محبت کو جان و دل سے مقدم جانتا ہے۔اسی مناسبت سے پنجاب حکومت نے ہفتہ رحمة اللعالمینمنانے کا احسن فیصلہ کیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں تقریبات سے نہ صرف نئی نسل سیرت محمدی سے روشناس ہوگی بلکہ اپنی زندگی کو اسوہ رسول کے مطابق بنا اور گزار سکے گی۔ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی طرف سے بچوں کو تحائف دینے کے فیصلے سے بچوں میں اسلام سے لگن اور رسول اللہ سے محبت بڑھے گی۔ گزشتہ برس یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہر سال ربیع الاول میں ہفتہ شان رحمت للعالمین منایاجائیگا۔ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کمال مہربانی سے 50 کروڑ روپے کے ابتدائی فنڈ سے رحمتہ للعالمین سکالر شپ کے اجراءکا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 25 کروڑ روپے کی رقم سے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو وطائف دئیے جائیں گے اور ہر سال ربیع الاول میں 50 کروڑ کے ابتدائی فنڈمیں خاطر خو اہ اضافہ کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کا یہ قابلِ تحسین اقدام ہے جو اس کے محرکین کے لئے توشہ آخرت ثابت ہو گا۔ پنجاب میں نادار اور ذہین طلبہ کیلئے حضرت محمد سے منسوب رحمت اللعالمین سکالرشپ کامیابی سے جاری ہے۔جس کا مقصد محروم طلبہ کو معاشی مدد فراہم کرناہے۔ پنجاب حکومت نبی کریم کی تعلیمات کے مطابق مراعات یافتہ اور محروم طبقات کے درمیان معاشی تفاوت کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے جو ایک قابل قدر اقدام ہے۔رحمت اللعالمین سکالرشپ سے نادار طلبہ کو اعلی تعلیم کے مواقع فراہم ہو رہے ہیں۔مالی دشواریوں کی وجہ سے تعلیم کا سلسلہ منقطع کرنے والے نادار طلبہ سکالرشپ سے مستفید ہونگے۔ حکومت پنجاب ہر یونیورسٹی کے کامیاب طالبعلم کے پورے سیشن کی فیس ادا کرے گی جبکہ انڈر گریجوایٹ سکالر شپ میں مکمل اکیڈیمک سیشن کی فل ٹیوشن فیس شامل ہوگی۔ یوں ہر سال 6کروڑ 70لاکھ روپے اور مجموعی طورپر26 کروڑ 80لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے۔ اسلامی ثقافت کے فروغ اور آگاہی کےلئے ادارہ بزم اقبال ؒ بھی اپنی مقدور بھر کوششوں میں مصروف عمل ہے۔ سیرت النبی پر ، سیرت رحمت عالم ، آئینہ اسلام اور بچوں کےلئے ہمارے رسول جیسی کتب شائع کر کے آئندہ نسلوں میں اسلام اور پاکستان کی محبت پیدا کی ہے۔اس کے علاوہ گیارہ جلدوں پر مشتمل کتاب سیرت محمد رسول اللہ چھپائی کے مراحل میں ہے جو انشاءاللہ بہت جلدعوام الناس کے ہاتھ میں ہوگی جس سے ہر مسلمان باآسانی استفادہ کر سکتا ہے۔